اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون، 3ملزمان گرفتار ، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

90
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون، 3ملزمان گرفتار ، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی ۔6فروری (اے پی پی):اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 3 کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتارکر لیے ۔ تازہ کارروائیوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں ۔

حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگوں سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28 گرام کوکین برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔