راولپنڈی۔11جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون میں 5 کارروائیوں کے دوران 250 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 637 گرام ویڈ برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔صوابی انٹرچینج کے قریب 128.5 کلو گرام چرس اور 53.5 کلو افیون برآمد کی گئی ۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب 26.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتارکیاگیا ۔خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔