راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارکر لئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر ر اولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں 9 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی 13 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں ۔
اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب رکشہ سے 950 گرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتارکیاگیا۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ۔ترجمان اے این ایف نے کہاکہ منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔
دیگر کارروائیوں میں موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 12 کلوگرام چرس برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔