راولپنڈی ۔19اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن میں8 کارروائیوں کے دوران 226 کلو گرام سے زائد منشیات برآمدکرکے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اسلام آباد سے بحرین جانیوالے مسافر کے سامان سے 2 کلو 864 گرام آئس برآمد کرکےمُلزم گرفتار کرلیا گیا ۔فیض آباد راولپنڈی میں خیبر کے رہائشی مسافر سے 135 نشہ آورایکسٹیسی گولیاں برآمدکی گئیں۔موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال پر گاڑی میں چھپائی گئی 96 کلو افیون اور 26 کلو 440 گرام چرس برآمدکی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانےوالے بونیر کے رہائشی مسافر سے 8 ایکسٹیسی گولیاں برآمدکی گئیں۔کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو 400 گرام آئس برآمدکی گئی ۔چارسدہ روڈ مردان سے پنجاب سمگل کی جانے والی 79 کلو 200 گرام چرس برآمدکرکے2 افراد گرفتار کیے گئے ۔خیبر کے غیر آباد علاقے سے 10 کلو چرس اور 1 کلو 700 گرام آئس برآمدکی گئی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402874