26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںاے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری،11 کارروائیوں...

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری،11 کارروائیوں میں13 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،106 کلوگرام منشیات برآمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،11 کاروائیوں میں 106 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 13ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 504 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، وہاڑی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-771 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

اے این ایف کی لاہور ڈی ایچ اے اور عسکری 10 میں دو کاروائیوں کے دوران تین گاڑیوں سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام ہیروئن اور 940 گرام کوکین برآمد کی گئی ، لاہور اور شیخوپورہ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیبر کے رہائشی مسافر سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی،ملزم پرواز نمبر QR -621 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔مزید برآں فیصل آباد ایئرپورٹ پر پرواز نمبر GF-791 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

- Advertisement -

ایک اور کاروائی میں گوجرانوالہ کا رہائشی ملزم 335 گرام آئس ٹرالی بیگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 800 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر SV-705 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔سٹی ریلوے سٹیشن کراچی پر کوئٹہ اور کراچی کے رہائشی 3 مُلزمان سے 9 کلو کیٹامائن برآمد کی گئی۔

گورنمنٹ کالج پشاور کے قریب گاڑی سے 57 کلو 600 گرام چرس، 12 کلو افیون، 7 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی،دورانِ کاروائی چارسدہ کی رہائشی خاتون سمت ملزم گرفتار،برآمدہ منشیات گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر پنجاب سمگل کی جا رہی تھی۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 112 آئس بھرے کیپسولز برآمد کی گئے،خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔مزید کاروائیوں کے دوران خیبر کے غیر آباد علاقے سے سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں