اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر پی کے 181 سے بحرین جانے والےمُلزم سے 796 گرام ہیروئین برآمد کی۔ برآمدشدہ منشیات لیپ ٹاپ میں چھپائی گئیں تھیں ۔
اسلام آباد ایف 11 مرکز میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ بھیجے جانے والے قالینوں میں جزب شدہ مجموعی طور پر 11 کلو 300 گرام آئس برآمد کر لی اور اٹک کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیاگیا۔باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کاروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبرپی اے 612 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز برآمد بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیاگیا۔
شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 16 کلو 800 گرام چرس برآمد کیا اور خیبر ایجنسی کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ملتان ایئرپورٹ سے سعودیہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیاگیا ، سرگودھا کا رہائشی ملزم گرفتاربھی کر لیاگیا۔گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=349980