اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ترجمان اے این ایف

243

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):اینٹی منشیات فورس (اے این ایف )نے انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران راولپنڈی مصریال روڈ پر کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 100 نشہ آور گولیاں ،نوشہرہ ولی انٹر چینج کے قریب کار سے 144 کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کر کے پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو اے این ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تورخم بارڈر نادرہ چوک کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 65000 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔

اسی طرح اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 13 کلو چرس کی ہے۔ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر UL 189 سے کولمبو جانے والا کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتار کر کے ملزم کے بیگ سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران آسٹریلیا بھیجے جانےوالے پارسل واسکٹ میں چھپایا گیا 780 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔

اے این ایف نے چمن فرینڈ شپ گیٹ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پارسل سے 900 گرام آئس ،کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئ 15 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔