اے این ایف کا کریک ڈاؤن ، لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو گرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

43
suspects arrested
suspects arrested

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےکاروائیوں میں 25 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 20.2 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منگل کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر بس کے خفیہ خانوں سے 14.4 کلو چرس اور 800 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔میاں پلازہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔