اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کاروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کاروائیوں میں 37 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 41.200 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔جی ٹی روڈ پشاور، الفلاح ہنی ٹاور کے قریب گاڑی سے 6 کلو افیون اور 14.4 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
راولپنڈی راشد منہاس روڈ، مریڑ حسن کے قریب 4 کلو چرس برآمد کرکے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔آرائیں ریلوے کراسنگ، ضلع سکھر کے قریب 16 کلو چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600945