راولپنڈی۔3اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتہ میں 40کارروائیوں کے دوران27.854ملین ڈالر مالیت کی 1528.299کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان نے بتایاکہ 27مارچ تا 2اپریل کے دوران ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں میں4 خواتین اور 2 غیر ملکی باشندوںسمیت 42ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 134.25 کلوگرام افیون، 19.482 کلوگرام ہیروئن، 1366.081 کلوگرام چرس، 7.952 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 350 گرام ماریجوانا، 56 گرام ایکسٹیسی گولیاں(100 عدد گولیاں) اور 128 گرام ایم ڈی ایم اے پائوڈرشامل ہے۔اے این ایف بلوچستان نے5کاروائیوں میں1091.35کلوگرام منشیات برآمد کر کے غیرملکی باشندے سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں1034کلوگرام چرس اور 57.35 کلوگرام افیون شامل ہے ۔
اے این ایف پنجاب نے6کارروائیوں کے دوران 53.04کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں19.200 کلوگرام افیون، 1.052 کلوگرام ہیروئن، 32.438 کلوگرام چرس اور 350 گرام ماریجوانا شامل ہے ۔اے این ایفخیبر پختونخوا نے7کارروائیوں کے دوران 55.818کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں54.026 کلوگرام چرس اور 1.792 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس )شامل ہے۔
اے این ایف سندھ نے 7کارروائیوں میں59.683کلوگرام منشیات برآمدکر کے8 ملزمان کو گرفتارکر کے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں4.095کلوگرام ہیروئن، 51.300 کلوگرام چرس،4.160کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)اور 128 گرام ایم ڈی ایم اے پائوڈر شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی نے 15کارروائیوں کے دوران268.408کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 خواتین اور غیر ملکی باشندے سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کر کے 7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمدہ منشیات میں57.700کلوگرام افیون ،14.335کلوگرام ہیروئن ، 194.317 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)اور 56 گرام ایکسٹیسی گولیاں(100عدد گولیاں) شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔