اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتا ر

78
ANF

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتا ر کرلئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے انسداد منشیات آ پریشنز کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.12 کلو گرام منشیات برآمدکی گئیں۔

راولپنڈی میں ٹینچ بھاٹہ کے قریب ملزم سے 2.500 کلوگرام ہیروئن اور 3.500 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔سپر ہائی وے کراچی کے قریب ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ میں منشیات سمگلنگ میں ملوث 9 سے 10 سالہ بچے (ملزم) سے 2.400 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔کراچی میں انڈس چورنگی کورنگی پر ملزم کے قبضے سے 1.200 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملزم سے 1.100 کلو گرام ہیروئن ایک عدد ڈرون برآمدکیا گیا۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم کے جوتوں سے 420 گرام افیون برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔