اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں،چارملزمان گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

73
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،6 مختلف کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے 31 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 51 ہیروئن بھرے کیپسولز،راولپنڈی کوریئر آفس میں پارسل سے 200 گرام ہیروئن اور 65 گرام سی بی ڈی آئل ،شاہراہِ فیصل کراچی کوریئر آفس میں انگلینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 16 گرام ویڈ اور ایم فور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب ملزم سے 24 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ترکئی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس جبکہ کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔