راولپنڈی۔12جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں 27 کلو گرام منشیات برآمدکر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے گذشتہ 24 گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
راولپنڈی میں بس سٹینڈ کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی اور 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد میں دو ملزمان سے 1 کلوگرام افیون اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔سیالکوت میں ڈسکہ کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔بند روڈ لاہور کے قریب ملزم سے 510 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اےاین ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔