اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

159
ANF ​​operation against drug
ANF

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 مختلف کارروائیوں میں 38 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے دو مسافروں سے 2.5 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پر کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 990 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا ءجانے والے مسافر سے 65 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے۔اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 680 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم سے 30 کلو آئس برآمد ہوئی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف کی ٹیم نے ایک کارروائی میں موٹر وے ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 390 گرام آئس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔