راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں کے دوران 2.5 کروڑ روپے مالیت کی 85 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 11 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری 24گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 250 گرام آئس برآمدکی گئی ۔
لاہور ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 189 گرام آئس برآمدکی گئی ۔آر سی ڈی روڈ لسبیلہ کے قریب گاڑی سے 40 کلو گرام چرس اور 14.4 کلو گرام آئس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایم ون اسلام آباد کے قریب خاتون سے 9.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ اٹک پر موٹر سائیکل سوار سے 7.2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔طورخم میں دو کارروائیوں میں ملزم سے 7.4 کلوگرام چرس اور 900 گرام آئس برآمدکی گئی ۔لاہور میں یو ای ٹی گیٹ 3 کے قریب 3 ملزمان سے 3 کلو گرام ہیروئین برآمدکی گئی ۔شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔ڈسکہ سیالکوٹ روڈ کے قریب خاتون سے 300 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اےاین ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔