اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

124
arrested
arrested

راولپنڈی۔24ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے مالیت کی 16 کلوگرام منشیات برآمدکرکےخاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر 2 کارروائیوں کے دوران یونیورسٹی کے قریب 69 گرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار خاتون سے 2.4 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 50 گرام آئس برآمدکی گئی ۔فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی ۔فیصل آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی ۔کوئٹہ میں شہباز چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 940 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ۔

کینال روڈ لاہور پر ملزم کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔لاہور میں کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 450 گرام آئس برآمد کی گئی ۔لاہور میں والٹن روڈ پر ملزم سے 360 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔جامشورو بس سٹاپ کے قریب ملزم سے 9 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔