اے این ایف کی چار کارروائیوں میں بھاری تعداد میں منشیات برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

91
اے این ایف کی چار کارروائیوں میں بھاری تعداد میں منشیات برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات کے خلاف 4کارروائیوں کے دوران 26.2 کلو گرام منشیات برآمد برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کو اے این ایف کےترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر کے 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.2 کلو گرام منشیات برآمد کی ہیں۔

مندرہ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور میں کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار کو کر لیا گیا۔

جامشورو حیدرآباد میں خاتون سے 2 کلو ہیروئن برآمد کی ۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔