راولپنڈی ۔27جون (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتارکر کے 344 کلو گرام منشیات برآمدکر لی۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں نوکنڈی چاغی سے 316.7 کلوگرام آئس اور 17.2کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔سہراب گوٹھ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو گرام چرس ،قیوم آباد کراچی میں ملزم سے 2.9 کلوگرام چرس ،ڈیرہ غازی خان روڈ ملتان میں ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔