اے این ایف کے انسداد منشیات آپریشنز، منشیات برآمد ،4ملزمان گرفتار

102

راولپنڈی۔29اکتوبر (اے پی پی):اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسدادمنشیات کارروائیاں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.675 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں ۔

راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ۔

دیگر کارروائیوں میں پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 210 گرام آئس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمدکی گئی ۔حیدر آباد میں نیشنل ہائی وے کے قریب ملزم سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی ۔

ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔