اے این ایف کے انسداد منشیات آپریشنز ، منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

131
ANF
ANF

راولپنڈی۔27مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 45 کلو گرام منشیات برآمدکر کے 10 ملزمان گرفتارکر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اے این ایف نے ملک گیر انسداد منشیات آپریشنز کیے ۔پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 7.7 کلوگرام آئس برآمد کر لی ۔ملتان میں ملزم سے 13 کلو گرام چرس اور 170 گرام آئس برآمد کی گئی ۔پھول نگر قصور میں 2 ملزمان سے 8.4 کلوگرام افیون برآمدکی گئی

۔کوئٹہ میں دو کاروائیوں میں 2 ملزمان سے 5.4 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔چشمہ روڈ میانوالی میں ملزم سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔پشاور میں کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔