23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے اے سی ایبٹ آباد کی زیر نگرانی موٹر وہیکل ایگزامینر نے...

اے اے سی ایبٹ آباد کی زیر نگرانی موٹر وہیکل ایگزامینر نے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 دسمبر (اے پی پی):موٹر وہیکل ایگزامینر نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سٹاف کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ کنڈیشن کی بہتری اور کرایوں میں کمی کے باوجود کرایہ کم نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1- علی شیر خان خلیل کی زیر نگرانی موٹر وہیکل ایگزامینر نے سٹاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا، کرایہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنایا، گاڑیوں کی کنڈیشن چیک کی اور خلاف ورزی پر 28 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت کے مقرر کردہ کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کریں، زائد کرایہ کسی کو لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں