اے اے سی ریونیو کا بی ایچ یو شگئی کا دورہ، سٹاف کی حاضری چیک کرنے سمیت ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا

97

تورغر۔ 9 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فرید شاہ نے بی ایچ یو شگئی کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن سٹاف کی حاضری چیک کی، ادویات کی فراہمی اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ یہاں آنے والے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے، ان کیلئے ہسپتال میں بیٹھنے کی جگہ کا خاص طور پر خیال رکھا جائے، مریضوں کو ہیلتھ یونٹ میں موجود ادویات فراہم کی جائیں۔