اسلام آباد ۔11مئی (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) کے زیر اہتمام اے بی ایل نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پی وی ایف کے صدر چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، پولیس، ریلویز، ایچ ای سی، پی او ایف واہ، پاکستان بورڈز، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، فاٹا، اے جے کے اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔