اے بی ڈی ویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ ۔ 23 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ڈی ویلیئرز نے رواں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ایک اور سیزن ختم ہونے کے بعد اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا …

جوہانسبرگ ۔ 23 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ڈی ویلیئرز نے رواں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ایک اور سیزن ختم ہونے کے بعد اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، یہ میرے لئے بہت مشکل فیصلہ کیا لیکن میں نے طویل سوچ وچار کے بعد یہ قدم اٹھایا، اب میں بہت تھک چکا ہوں، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے دوران کوچز اور کرکٹ ساﺅتھ افریقہ حکام کی سپورٹ پر ان کا مشکور ہوں، میں خصوصی طور پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں جنہوں نے پورے کیریئر کے دوران ہر اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، فاف ڈوپلیسی اور کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کو جب بھی میری ضرورت پڑی میں ان کو سپورٹ کروں گا۔