جوہانسبرگ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا فٹنس ٹیسٹ 27 ستمبر کو ہو گا جس کے بعد ان کی آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور نومبر میں دورہ آسٹریلیا میں شرکت کے بارے معلوم ہو سکے گا۔ ڈی ویلیئرز طویل عرصے سے کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں اور تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔