اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و محصولات سعد وسیم شیخ نے کہا ہے کہ اے جی پی آر کے 100 امور ڈیجیٹلائزڈ ہیں ، 80 ہزار سے زائد پنشنرز کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہے ۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔
عالیہ کامران کے اے جی پی آر میں پنشنرز کو درپیش مسائل کے سوال پر وفاقی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے بتایا کہ معزز رکن کے کسی مخصوص کیس سے متعلق تحفظات درست ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 80ہزار سے زائد پنشنرز کا ڈیٹا اے جی پی آر کے پاس اپ ڈیٹ ہے ۔