اے سی ادینز ئی نے چکدرہ ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

122
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

لوئر دیر ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈی سی لوئر دیر کی ہدایت پر اے سی ادینز ئی نے چکدرہ ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سہیل خان نے انسدادپولیومہم کے حوالے سے کیٹگری بی ہاسپٹل چکدرہ کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے مختلف ٹیموں کو تحصیل ادینزئی کے 8 یونین کونسلوں میں روانہ کیا گیا ۔ جو کہ 5 دنوں تک جاری رہے گی ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر کےبچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنائے۔ تاکہ بچوں کو ممکنہ پولیو حملے سے بچا جا سکے