اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان کی ٹیم جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،محمد حذیفہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

146
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان کی ٹیم جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،محمد حذیفہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

دبئی۔4دسمبر (اے پی پی):اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم محمد ریاض اللہ کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت جاپان کو با آسانی 180رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے ، محمد ریاض اللہ نے ناقابل شکست 66 اور احمد حسین نے ناقابل شکست 30 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔

جاپان انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 28.3 اوور میں 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پاکستانی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جاپان کی ٹیم کے 10 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی نہ ڈاخل ہوسکے۔نہار پرمار25 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حذیفہ نے 5 جبکہ محمد احمد اور احمد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

عمدہ بائولنگ پر محمد حذیفہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، گرین شرٹس نے محمد ریاض اللہ اور احمد حسین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے ، محمد ریاض اللہ نے ناقابل شکست 66 اور احمد حسین نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے،شاہ زیب خان 45،فہام الحق 34 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

جاپان انڈر 19 کی جانب سے نہار پرمار نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔جاپان انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 28.3 اوور میں 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔پاکستانی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جاپان کی ٹیم کے 10 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی نہ ڈاخل ہوسکے۔نہار پرمار25 رنز بنا سکے۔

یوں پاکستان کی ٹیم جاپان کی انڈر 19 ٹیم کو میچ میں باآسانی 180 رنز سے شکست دے کراے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حذیفہ نے 5 جبکہ محمد احمد اور احمد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کے محمد حذیفہ کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔