اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا

127
اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔10جون (اے پی پی):اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، نیپال ، بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہے، ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 19 جون جبکہ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو نیپال کے خلاف میچ سے کرے گی۔قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 جون کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 17 جون کو تیسرے اور آخری گروپ میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔