اے سی لعل قلعہ کی زیر صدارت اجلاس ، بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف کاروائی کا جائزہ

160
بجلی چوری

دیر لوءر۔۔07 ستمبر (اے پی پی):صوبائی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ اینفورسیمینٹ کمیٹی اور تحصیل اینفورسیمینٹ کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخاراحمد کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ نورزالی خان کے زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی او واپڈا ۔ڈی ایس پی۔ ایس ایچ او لال قلعہ ۔تحصیلدار لال قلعہ احمد سلطان اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے شرکی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کمیٹی ممبران کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور بجلی چوروں/ کنڈا مافیا کے خلاف بلا تفریق موثر کاروائی کرنے کی احکامات جاری کیے