سرگودھا۔17ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ مومن نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف گوداموں سے چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سرگودھاکی نواحی تحصیل کوٹمومن میں اسسٹنٹ کمشنر ربنواز چدھڑ نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ کمشنرکوٹمومن رب نواز چدھڑ کے مطابق کوٹ مومن میں گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 500 بوریاں برآمد کی گئیں۔اُنہوں نے بتایا کہ بھابھڑہ میں گودام پر چھاپہ مار کر کھاد کی 200 بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔رب نواز چدھڑ نے کہا کہ برآمد کی گئی چینی موقع پر شہریوں میں اور کھاد کسانوں میں سرکاری ریٹ پر فروخت کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔