کیلیفورنیا۔11مارچ (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف ،اطالوی ٹینس سٹار جینک سنراور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکا کے فرانسس ٹیافو،قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر گئے ۔
امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پیر کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجر-الیاسائم کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف نے نیدرلینڈ کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو 6-7(7-9) اور 3-6 سے مات دے کر تیسری رکاوٹ عبور کرلی،
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے امریکی حریف کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا