کیلیفورنیا۔8مارچ (اے پی پی):کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو شکست دی۔ امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو 1-6، 6-3 اور 7-10سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔