اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،اٹلی کی جوڑی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

108
Dubai Open Tennis Tournament
Dubai Open Tennis Tournament

دبئی۔26فروری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روس کے حریف کھلاڑی کیرن خچانوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بدھ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے حریف کھلاڑی کیرن خچانوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف کو 5-7، 3-6 اور 14-16سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔