سٹاک ہوم۔10اکتوبر (اے پی پی): اے ٹی پی ٹور 250 سیریز کے زیر اہتمام سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 54 واں ایڈیشن سویڈن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔
جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔اے ٹی پی ایونٹ ایک پیشہ ور مردوں کا ٹینس ٹورنامنٹ ہے جو انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جاتا ہے۔
ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کے ہولگر رونے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں ای ایل سلواڈور کے مارسیلو گونزالز اور ان کے نیدرلینڈز (ہالینڈ)کے جوڑی دار جین جولین راجر اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ٹورنامنٹ 16اکتوبر سے شروع ہوکر 22 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔