پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ16دسمبر کے شہدا کو ہم بھولے نہیں ہیں، آرمی پبلک سکول کے ننھے اور معصوم بچوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔16دسمبر سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں نے قوم کو طاقت دی اور دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج، پولیس اور تمام معصوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔