اے پی ایس کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جام کمال

142
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 کا سانحہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے، اے پی ایس کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے ۔

اے پی ایس شہدا کا خون پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو جاری رکھیں گے،اللہ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جام کمال خان نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن ہمیں قومی اتحاد اور امن کے قیام کا عہد یاد دلاتا ہے،پاکستان ہمیشہ اے پی ایس کے شہداکی قربانیوں کا مقروض رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کی قربانیوں نے ہمیں پرامن اور محفوظ پاکستان کا عزم دیا ہے ۔