اے پی سی کانفرنس میں ایک شارٹ اعلامیہ بنایا ہے تفصیلی اعلانیہ 4 دن بعد جاری ہوگا، گورنر کے پی کے

116
اے پی سی کانفرنس میں ایک شارٹ اعلامیہ بنایا ہے تفصیلی اعلانیہ 4 دن بعد جاری ہوگا، گورنر کے پی کے

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کُرم اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اے پی سی میں موجود تھے، اگرکوئی سمجھتا ہےکہ کے پی صوبہ ایک جماعت کا ٹھیکہ ہے توغلط ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی پشاور میں نیوزکانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج تمام جماعتیں یہاں صوبے کےلئے بات کررہی ہیں، 2013 میں ہم نے پرامن صوبہ حوالے کیا تھا، وزیراعلیٰ اسمبلی میں ایسے ہوتے ہیں جیسے کسی فلم کی شوٹ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ یہاں نہیں آئے لیکن کانفرنس توپھربھی ہوگئی، وزیراعظم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ایک شارٹ اعلامیہ بنایا ہے تفصیلی اعلانیہ 4 دن بعد جاری ہوگا، 2 کمیٹی بنائی جائے گی سیاسی اور ٹیکنیکلی کمیٹی بنائی جائے گی۔علاوہ ازیں سیاسی کمیٹی صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان ور اسٹیک ہولڈر کے پاس جا کر بات کریں گے۔