اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ ندیم اقبال کا جواں سالہ بھانجا قتل

87

راولپنڈی ۔11مارچ (اے پی پی):ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ ندیم اقبال کا جواں سالہ بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو مقتول کی لاش تھانہ کلر سیداں کی حدود میں کھیتوں سے برآمد ہوئی جس کی شناخت عبدالراحیم بھٹی ولد عبدالطیف سکنہ روات قاسم آباد سے ہوئی ،پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا دو روز قبل ہمک سے لاپتہ ہوگیا تھا اور انہیں شک ہے کہ ان کے بیٹے کو اس کے دوستوں نے قتل کیا ہے تاہم پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔