اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر ملک خضر زمان کے سسر انجینئر عبدالکریم خان مرحوم کے رسم قل کی تقریب،ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی و دیگر افسران کی شرکت

80

راولپنڈی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائز یونین کے صدر ملک خضر زمان کے سسر انجینئر عبدالکریم خان مرحوم کے رسم قل کی تقریب سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی ،اے پی پی ایمپلائز یونین کے عہدیداران کے علاوہ اے پی پی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افسران

ملازمین ،سینئر صحافیوں ،سیاسی و سماجی شخصیات ،عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ کریم مرحوم کی قبر و حشر کی منزلیں آسان فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے ۔