لاہور۔12فروری (اے پی پی):اے ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد حیدر شاہ کی زیر صدارت چولستان میں ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس کابدھ کو انعقاد ہوا۔ایم ڈی چولستان ،بہاولپور رحیم یار خان اور بہاولنگر ڈی سیز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں چولستان میں ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔
‘ایم ڈی چولستان نے ٹوبوں میں پانی کی موجوہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔فی الوقت چولستان کے کسی بھی علاقے میں پانی کی کمی نہیں ہے۔پائپ لائنز اور واٹر بازرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد حیدر شاہ نے چولستان انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں پنجاب میں 42 فیصد کم بارش ہوئی ہے،ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب چولستان انتظامیہ کو تمام تر وسائل فراہم کر رہا ہے،واٹر بازرز اور جیری کینز انتظامیہ کو فراہم کیے جا رہے ہیں،پانی بنیادی ضرورت، گرمی میں فراہمی ناگزیر ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ممکنہ خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بنیادی ادوایات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے،ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ لائیو اسٹاک اور ایم ڈی چولستان مویشیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں،ایم ڈی چولستان کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات جاری کئے،ایمرجنسی سیل پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے 24 گھنٹے رابطہ یقینی بنائے گا،ہیٹ ویو قدرتی آفت، نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،صاف پانی کی فراہمی صحراں میں بڑا چیلنج ہے،اس کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559597