کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):اے ڈی سی جنرل فدا بلوچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا اچانک دورہ کیا جہاں ڈاکٹر ضیاء اور سٹاف ایمرجنسی وارڈ میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے تھے اور ہسپتال میں آئے ہوئے ایمرجنسی مریضوں کا علاج و معالجہ میں مصروف العمل تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء نے اے ڈی سی چمن کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی، اے ڈی سی نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا اور وارڈ میں داخل مریضوں سے ہسپتال میں علاج و معالجہ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹر اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں۔