اے ڈی سی جی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

8

خانیوال 23 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) غلام مصطفی سیہڑ کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔پیر کو منعقدہ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز بلال احمد،تحصیلدار حافظ محمد اقبال ودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں پانچ روز میں 98ہزار53 انسپکشنز کی گئیں،منافع خوروں کو ایک لاکھ دو ہزار روپے جرمانے کیے گئے

گرانفروشی پر مالکان کی2دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،مجسٹریٹس فیلڈ میں باقاعدگی سے وزٹس کریں،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس سے جرمانوں کی شرح بڑھوائیں،پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ رپورٹس جمع کرائیں۔اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں

مہنگائی،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، اشیائے خورونوش کی دستیابی،معیار اورنرخوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔