17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے کے جی پریمئیر لیگ ، فرینڈز یونائٹیڈ اور اسٹروم واریئرز نے...

اے کے جی پریمئیر لیگ ، فرینڈز یونائٹیڈ اور اسٹروم واریئرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

- Advertisement -

راولپنڈی۔9مارچ (اے پی پی):اے کے جی پریمئیر لیگ میں فرینڈز یونائٹیڈ اور اسٹروم واریئرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ اے کے جمخانہ میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فرینڈز یونائٹیڈ نے یونائٹیڈ ہریکینز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یونائیٹڈ ہریکینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سعود اسلام نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جاوید بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں یونائیٹڈ فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مرتضیٰ مجید 34، سرفراز خان 29 اور سید احسن اللہ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جاوید بیگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں اسٹروم واریئرز نے عزیز دامانی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ عزیز دامانی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155رنز بنائے۔ میر افضل بیگ 39، عرفان رحمت 34 اور نوید علی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

محمد شعیب اور شایان علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسٹروم واریئرز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نصیب نور علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 88 رنز بنائے۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں