بین الپارلیمانی یونین کے سیمینار کے شرکا کو سیلاب کی تباہ کاریوں بارے مختصر دورانیے کا دستاویزی پروگرام دکھایا گیا

199
ا بین الپارلیمانی یونین کے سیمینار کے شرکا کو سیلاب کی تباہ کاریوں بارے مختصر دورانیے کا دستاویزی پروگرام دکھایا گیا

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ایشیا پیسیفک ملکوں کی بین الپارلیمانی یونین کے سیمینار کے شرکا کو پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں اورا س کے خواتین اوربچوں پر اثرات کے حوالے سے مختصر دورانیے کا دستاویزی پروگرام دکھایا گیا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں شرکا کو اس دستاویزی پروگرام میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں اس آفت سے سینکڑوں اموات ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں 90فیصد کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین ، بیوائوں اوربچوں کو مشکلات درپیش ہیں،75ہزار حاملہ خواتین کے ہاں اسی ماہ بچوں کی پیدائش کےلئے سہولیات کی ضرورت ہے، بیرونی امداد کے بغیر سیلاب سے متاثرہ خواتین بحال نہیں ہوسکتیں۔

دستاویزی پروگرام میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 400بچے جاں بحق ہوئے ،160پل ، سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں، متاثرہ معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اورزندگی کی رونق بحال کرنے کےلئے ریسکیو اوربحالی کی ضرورت ہے