ا سلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

90

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب تاہم ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،مردان،ڈی آئی خان،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ا