اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ ا نٹراافغان مذاکرات کا آغاز تاریخی مرحلہ اور جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے۔اتوار کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی جیت ھے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلہ کا واحد حل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم افغان عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔