باؤلنگ اٹیک میں شاہین کی عدم موجودگی ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گی،ثقلین مشتاق

88
باؤلنگ اٹیک میں شاہین کی عدم موجودگی ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گی،ثقلین مشتاق

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کی انجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلنگ اٹیک میں ان کی عدم موجودگی آئندہ ایشیا کپ 2022 میں قومی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گی۔ایک تازہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ میں شاہین کی عدم شرکت ٹیم کو نقصان پہنچائے گی کیونکہ شاہین اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں ٹاپ پرفارمر ہیں۔

انہوں نے پوری دنیا میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے تیز گیند باز شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف گال میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ، ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز،

ایشیا کپ 2022 اور انگلینڈ کی سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے طبی عملے نےشاہین کو تمام طرز کی کرکٹ سے چار سے چھ ہفتے کی چھٹی لینے کی سفارش تھی۔دریں اثنا سلیکشن کمیٹی نے شاہین کے متبادل کے طور پر محمد حسنین کا اعلان کیا ہے۔