بائیسواں فٹ بال ورلڈ کپ، ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

321
بائیسواں فٹ بال ورلڈ کپ، ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

دوحہ ۔14دسمبر (اے پی پی): دومرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن ٹیم کے شہرہ آفاق فٹبالر اور کپتان لیونل میسی نے قطر میں جاری 22ویں فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں گول کرکے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لیونل میسی ورلڈ کپ میچز میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئےہیں۔لیونل میسی کے ورلڈکپ میچز میں گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز ارجنٹائن کے ہی گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ میچز میں 10 گول سکور کیے تھے۔

اس کے علاوہ میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنےکاجرمنی کے لوتھر میتھاؤس کا ریکارڈ بھی برابرکر دیا ہے ، 35 سالہ لیونل میسی کو فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیے 25 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا جو میگا ایونٹ کے 24 میچز کھیلے تھے۔لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔

کروشیا کے خلاف متاثر کن کارکردگی نے ارجنٹائن کو ایک اور فائنل تک پہنچنے میں مدد کرنے کے بعد لیونل میسی نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ میرا بہترین ورلڈ کپ ہے۔اپنی ملک اور قوم کو تیسری مرتبہ میگا ایونٹ دلانے کے لئے بھرپور کوشش کرئوں گا۔

لیونل میسی نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں اور اب میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں۔قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔