بائیومیڑک تصدیق کے نظام سے ادائیگی کے ذریعے مڈل مین کلچر کا خاتمہ ہوگا، ماروی میمن

بی آئی ایس پی نے بٹگرام میں مستحقین میں رقم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کردیا بائیومیڑک تصدیق کے نظام سے ادائیگی کے ذریعے مڈل مین کلچر کا خاتمہ ہوگا، ماروی میمن پشاور۔08اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک شفافیت اور خدمات کی موثر فراہمی …

بی آئی ایس پی نے بٹگرام میں مستحقین میں رقم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کردیا
بائیومیڑک تصدیق کے نظام سے ادائیگی کے ذریعے مڈل مین کلچر کا خاتمہ ہوگا، ماروی میمن
پشاور۔08اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک شفافیت اور خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ادائیگی کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے‘ بائیومیڑک تصدیق کے نظام سے ادائیگی کے ذریعے مڈل مین کلچر کا خاتمہ ہوگا جس کے باعث شفافیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے ہفتے کے روزبٹگرام میں مستحقین میں رقم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی مستحقین، بی آئی ایس پی حکام، مقامی سیاست دان ، معززین علاقہ اور میڈیا بھی موجود تھا۔

Leave a Reply